جناب محمد یونس ٹبہ نے اپنے نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط کیرئیر کا آغاز یونس برادرز گروپ(YBG) کے ساتھ بطور بانی ممبر کیا اور پیداواری عمل، فروخت، مینجمنٹ، مارکیٹنگ مینجمنٹ اور جنرل مینجمنٹ جیسے امور کے ذریعے اسے ترقی کی منازل طے کرتے دیکھا ہے۔ آپ نے اپنے مختلف النوع تجربے اور مہارت کی بنیاد پر یونس برادرز گروپ کو اس سطح پر پہنچا دیا ہے جہاں نا صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بزنس کمیونٹی نے بھی اسے سراہا ہے۔ جناب محمد یونس ٹبہ کو چیمبر آف کامرس کی جانب سے ان کے شاندار کاروباری کیرئیر کے دوران ''بزنس مین آف دی ائیر'' کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
جناب
محمد علی ٹبہ لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکیٹیو ہیں۔ آپ یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکیٹیو کے بطور
بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو کہ جدید سہولیات سے آراستہ ہوم ٹیکسٹائل مل ہے جس کی ذیلی کمپنیاں شمالی
امریکہ اور فرانس میں قائم ہیں اور پاکستان کی سب سے بڑی ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد کنندہ کمپنی ہے۔ آپ
آئی سی آئی (ICI) پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ میں وائس چئیرمین کے بطور بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آئی سی
آئی (ICI) پاکستان لمیٹڈ پولیسٹر، سوڈا ایش، کیمیکلز، لائف سائنسز اور فارماسیو ٹیکلز کی مصنوعات کی پیداوار
میں سر فہرست ہے۔
جناب ٹبہ صاحب کیا(KIA) لکی موٹرز کے چئیرمین بھی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی کے
ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت کیا (KIA) موٹر گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات اور اضافی پرزہ جات کی پاکستان
میں درآمدات اور برآمدات، مینوفیکچرنگ، اسمبلنگ، مارکٹنگ، ڈسٹری بیوشن، فروخت اور سروس بعد از فروخت کیلئے
مل کر کام کیا جائے گا۔ مزکورہ بالا تمام کمپنیوں کو یونس برادرز گروپ کی جانب سے اسپانسر کیا جاتا ہے جو کہ
پاکستان کے سب سے بڑے برآمد کنندگان اور بزنس کونگلو میریٹس میں سے ایک ہے۔
جناب ٹبہ صاحب پاکستان بزنس کونسل (PBC) کے چئیرمین کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ پی بی سی
پاکستان میں ایک بزنس پالیسی ایڈوکیسی پلیٹ فارم ہے جو پرائیویٹ سیکٹر بزنس اور کونگلومیریٹس کا مجموعہ ہے جن
میں پاکستان میں موجود ملٹی نیشنلز بھی شامل ہیں۔ پاکستان بزنس کونسل ملک کے اندر عمومی کاروباری ماحول میں
بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے۔ آپ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرنگ ایسو سی ایشن (APCMA) کے چئیرمین بھی رہ چکے
ہیں جو پاکستان میں سیمنٹ ساز کمپنیوں کیلئے سب سے بڑا ریگولیٹری ادارہ ہے۔ آپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکڑز میں بھی تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستان میں
سوشل ڈیویلپمنٹ سیکٹر میں خدمات سر انجام دینے کی بناء پر ورلڈ اکنامک فورم(WEF )کی جانب سے 2010 میں ٹبہ
صاحب کو ینگ گلوبل لیڈر (YGL) کا خطاب عطا کیا گیا۔ نیز پاکستان میں کاروباری سیکٹر، پبلک سیکٹر اور انسانی
خدمت کے سلسلے میںممتاز خدمات سر انجام دینے کے عوض ٹبہ صاحب کو ''ستارہ امتیاز'' سے نوازا گیا جو کہ ملک میں
تیسرا بڑا سول ایوارڈ ہے۔ جناب ٹبہ صاحب غیر منافع بخش ادارے ''عزیز ٹبہ فا ؤنڈیشن '' کے وائس چئیرمین ہیں۔
عزیز ٹبہ فاؤنڈیشن یونس برادرز گروپ کے تحت انسانی خدمت کا ایک ادارہ ہے جس کی جانب سے سوشل ویلفئیر، تعلیم،
صحت عامہ اور ہاؤسنگ کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر خدمات پیش کی جا رہی ہیں۔ اس فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی
میں جدید سہولتوں سے آراستہ دو ہسپتال چلائے جا رہے ہیں جن میں امراض قلب کیلئے مختص کیا گیا170 بستر پر
مشتمل ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ (THI) اور نیفرو-یورولوجیکل امراض کیلئے مختص 100بستروں پر مشتمل ٹبہ کڈنی انسٹی
ٹیوٹ (TKI) شامل ہیں۔
محمد سہیل ٹبہ پاکستان میں ایک بڑی کاروباری شخصیت ہیں جو کہ مینوفیکچرنگ، انرجی، رئیل اسٹیٹ اور سیمنٹ
سیکٹر
میں وسیع تجربے کے حامل ہیں جو کہ انہوں نے دو دہائیوں پر محیط کامیاب کیرئیر کے نتیجے میں حاصل کیا ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے بزنس گروپ میں سے ایک کونگلومریٹ یونس برادرز گروپ کے ساتھ آپ کی وابستگی کے بعد آپ
نے
گروپ کے ٹیکسٹائل ساز اداروں گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور لکی نٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو عالمی سطح پر بڑے
اداروں
کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔ آپ ان اداروں میں بطور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور اس
کے
ساتھ ساتھ یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور لکی ٹیکسٹائل ملز میں آپ بطور بورڈ آف ڈائریکٹربھی خدمات سر انجام
دے
رہے ہیں۔
محمد سہیل ٹبہ کو 28دسمبر2012 کو آئی سی سی پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بطور غیر انتظامی
ڈائریکٹر
بھی منتخب کیا گیا اور اس کے بعد 29 اپریل2014 کو آپ کو آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز
کا
چئیرمین تعینات کیا گیا۔ آپ نیوٹریکو موریناگا (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چئیرمین کے طور پر بھی خدمات سر انجام
دے رہے
ہیں جس کے تحت جدید ترین سہولیات سے آراستہ جوائنٹ وینچر مینوفیچرنگ پلانٹ پر مقامی طور پر موریناگا
انفینٹ
فارمولا تیار کیا جا رہا ہے جو ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہے۔ محمد سہیل ٹبہ لکی انرجی (پرائیویٹ)
لمیٹڈ
اور یونس انرجی لمیٹڈ کے علاوہ لکی ون (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو بھی تعینات ہیں۔ آپ لکی پیراگون
ریڈی
مکس کنکریٹ میں بطور چئیرمین اور لکی سیمنٹ کے بورڈ میں بطور ڈائریکٹر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، لکی
سیمنٹ
پاکستان میں سمینٹ سازی اور سیمنٹ کی برآمدات کے میدان میں صف اول میں شامل ہے۔
دسمبر 2016 میں محمد سہیل ٹبہ صاحب کیا (KIA)لکی موٹرز پاکستان لمیٹڈ (لکی سیمنٹ لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ) کے
بورڈ
میں بطور ڈائریکٹر منتخب ہوئے۔ سہیل ٹبہ صاحب کی انسانی خدمت کے سلسلے میں پیش کی جانی والی خدمات میں
چائلڈ لائف
فاؤنڈیشن اور اٹالین ڈیویلپمنٹ کونسل (IDC) کا بانی ممبرہونا بھی شامل ہے۔ آپ ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ اور اے
ٹی
ایف کے ڈائریکٹر کے بطور بھی خدمات سر انجام دے ہے ہیں۔ آپ اس سے قبل ہمدرد یونیورسٹی پاکستان کے بورڈ آف
گورنرز میں بھی اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں۔
محترمہ مریم ٹبہ خان نے انسانی خدمت سے سرشار اپنے والد محترم جناب عبدالرزاق ٹبہ کی افسوس ناک اور اچا نک رحلت
کے
بعد جون 2005 میں فوری طور پر غیر کاروباری ادارے ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ (THI) میں ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ گو کہ
آپ نے
بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے لیکن اپنے والد مرحوم کی زندگی میں آپ نے ان کے کاروباری
معاملات میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ لیکن والد محترم کی وفات کے بعد آپ نے جدید سہولیات سے آراستہ ٹبہ ہارٹ
انسٹی
ٹیوٹ کا چارج سنبھال لیا۔ یہ ہسپتال مستحق اور صاحب اسطاعت افراد کو یکساں بنیادوں پر پیشہ ورانہ مہارتوں اور
پوری
توجہ کے ساتھ اپنی خدمات پیش کرنے میں کوئی کسر نہیں رکھتا۔ ہسپتال ISO 9001:2005اور ISO 14001:2005 حامل ہونے
کے
ساتھ ساتھ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) سے بھی تسلیم شدہ ہے اور کارڈیالوجی، کارڈیوتھوراسس
سرجری، انٹر
وینشنل کارڈیالوجی اور کارڈیو تھوراسس اینستھیزیا میں پوسٹ گریجویٹ کی سطح پر تربیت بھی فراہم کر رہا ہے۔ (ٹی
ایچ اے)
کارڈیاک نرسنگ میں ڈپلومے کی تعلیم بھی فراہم کر رہا ہے جو پاکستان نرسنگ کونسل (PNC) سے تسلیم شدہ ہے۔
ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے امراض قلب کے سلسلے میں پیش کی جانے والی خدمات کو بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر
مریم
صاحبہ کا ''ڈی ایچ اے ڈائیگنوسٹک اینڈ کنسلٹیشن سینٹر'' کے قیام کا خواب بھی اپریل 2018 میں حقیقت بن گیا۔
یہ معروف سینٹر ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے امراض قلب کے سلسلے میں اخلاص کے ساتھ پیش کی جانے والی خدمات
کا مظہر
ہے جو کہ ایک ہی چھت تلے کنسلٹیشن کلینکس، لیبارٹری، فارمیسی اور نان انویسیو ڈائیگنوسٹک سروسز جیسی سہولیات پر
مشتمل
ہے۔ یہ سینٹر اس مقصد کے پیش نظر قائم کیا گیا ہے کہ امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو اعلی تجربہ کار ماہرین
امراض قلب
کی خدمات اور امراض قلب سے متعلق علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کی جا ئیں۔
آپ کی بے لوث لیڈر شپ کے تحت ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایشیاء میں پہلی مرتبہ نیکسٹ جنریشن کیتھ لیب کی
تنصیب
کی گئی ہے جس سے ان کے اس عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ آپ مسلسل بہتری پر یقین رکھتی ہیں۔ آپ کی لیڈر شپ میں ہی
جون
2018 میں ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کامیابی کے ساتھ اپنی نوعیت کے منفرد ایمرجنسی فرسٹ ایڈ اور لیبارٹری
کلیکشن
یونٹ کا آغاز بھی کیا گیا ہے، یہ افتتاح جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے شاپنگ مال لکی ون مال میں کیا گیا ہے جس
میں
لیبارٹری سروسز کے ساتھ ساتھ اعلی معیار کی فرسٹ ایڈ اور فوری طبی امداد کی سہولیات بہم فراہم کی گئی ہیں۔ آپ
ہسپتال
کی کل وقتی چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ہیں اور آپ کی موجودگی پورے اسٹاف کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتی ہے۔
جناب
مجاوید ٹبہ صاحب ٹیکسٹائل انڈسٹری میں وسیع تجربے کے حامل ہیں اور اس وقت ایک معروف ٹیکسٹائل مل، لکی ٹیکسٹائل ملز، میں بطور ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ کی انتھک محنت کی وجہ سے آپ مینوفیکچرنگ اور برآمدات کے معاملات میں گہری نظر اور وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ یونس برادرز گروپ سے وابستہ ٹیکسٹائل یونٹس کے معاملات کو چلانے میں آپ کا ایک کلیدی کردار ہے اور آپ کی انہی کاوشوں کی وجہ سے آج لکی ٹیکسٹائل ملز پاکستاں میں ٹیکسٹائل کی صف اول کی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ لکی ٹیکسٹائل ملز پاکستان سے ٹیکسٹائل کی مقامی مصنوعات برآمد کرنے والی صف اول کی پانچ بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور آپ کی سربراہی اور رہنمائی میں یہاں تیزی کے ساتھ ترقی، توسیع اور تنوع کی ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔
جاوید ٹبہ صاحب رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ لکی ون کی ذمہ داریاں بھی سنبھالے ہوئے ہیں جو کہ پاکستان میں سب سے بڑا شاپنگ مال ہے۔ لکی ون کو اس وقت ایک کثیر الجہتی پراجیکٹ سمجھا جاتا ہے جو کہ پاکستان میں شاپنگ کے تجربات کو ایک انقلابی شکل میں پیش کرنے میں ایک منفرد مقام کا حامل ہے۔
جاوید ٹبہ صاحب کمیونٹی ویلفئیر پراجیکٹس میں بھی بڑے پیمانے پر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں جن میں اے ٹی ایف بھی شامل ہے جو سوشل ویلفئیر، تعلیم، صحت اور ہاؤسنگ کی فراہمی کے شعبوں میں ممتاز خدمات پیش کر رہا ہے۔
جناب منظور احمد صاحب اس وقت نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ بطور چیف آپریٹنگ آفیسر (COO) آپ بڑی کامیابی ساتھ 100 بلین روپے سے زائد کے پورٹ فولیو اور آپریشنز کے معاملات کو گزشتہ سات سال سے چلا رہے ہیں۔ آپ میوچل فنڈ انڈسٹری میں اٹھائیس سالہ تجربے کے حامل ہیں اور این آئی ٹی میں آپ کلیدی عہدوں پر فائز رہے ہیں جن میں کیپٹل مارکیٹ آپریشنز، انویسٹمنٹس، ریسرچ اور ریگولیٹری اتھارٹیز کے ساتھ معاملات طے کرنے جیسی اہم ذمہ داریاں بھی شامل ہیں۔ آپ کے پاس MBA کے علاوہ D.A.I.B.P. کی سند بھی ہے۔ اس وقت آپ CFA کے لیول III کے امیدوار ہیں۔ احمد صاحب معروف مقامی اور بین الاقوامی ا داروں کی جانب سے منعقد کئے جانے والے کئی کورسز میں شرکت کر چکے ہیں جن میں لندن بزنس اسکول (LBS) برطانیہ اور فنانشل مارکیٹس ورلڈ، نیو یارک امریکہ جیسے ادارے شامل ہیں۔ آپ نے بطورنامزد ڈائریکٹر پاکستان میں کام کرنے والی کئی معروف مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں کے بورڈ میں این آئی ٹی کی نمائندگی کی ہے۔ احمد صاحب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کی جانب سے سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔
جناب جاوید اقبال صاحب سینئر کارپوریٹ بینکار کی حیثیت میں جانے اور پہچانے جاتے ہیں اور اپنے کاروبار کا آغاز کر نے سے قبل آپ دو دہائیوں تک پاکستان کے بڑے بینکوں میں خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ اس وقت آپ پرووائڈس کیپٹل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکیٹیو ہیں جو کہ پاکستان میں پبلک اور پرائیویٹ مارکیٹس میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
آپ نے کئی معروف کمپنیوں کے بورڈز میں اپنی خدمات پیش کی ہیں جن میں حب پاور، فاطمہ فرٹیلائزر، ایٹلس پاور، الائیڈ ایسٹ مینجمنٹ اور سیان لمیٹڈ شامل ہیں۔ آپ سی ایف اے(CFA) سوسائٹی آف پاکستان میں 2009سے 2013 کے دوران بطور صدر اپنی خدمات پیش کرتے رہے ہیں۔
جاوید صاحب سی ایف اے چارٹر ہولڈر ہیں اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری کے حامل ہیں۔ آپ نے ہارورڈ بزنس اسکول سے 2013 میں ایسوسی ایٹ مینجمنٹ پروگرام کی تکمیل بھی کی۔